News-18-Feb-2017-6

حکمران اور سیکورٹی ادارے صرف دعووں اور وعدوں پر قوم کو بیوقوف بنا نے میں مصروف ہیں: صفدر قریشی

Published: 18th Feb, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سینئر رہنما  صفدر قریشی کا کہنا ہے کہ بزرگان دین کے مزارات سے اربوں روپے کے  فنڈزمحکمہ اوقاف جمع کرتا ہے تو  سیکورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کئے جاتے۔ حکومت اور انتظامیہ جان بوجھ کر غفلت میں انسانی جانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔حکمران اور سیکورٹی ادارے صرف دعووں اور وعدوں پر قوم کو بیوقوف بنا نے میں مصروف ہیں۔دہشت گردی کے خلاف کاروائی اور آپریشن کیلئے کسی سانحے کا انتظار کیوں کیا جاتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان صرف فائل میں لکھا ہوا ہے عملی اقدامات سے حکمران عاری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان میں فوج نے اپنے حصے کا کام کیا مگر جمہوری حکومت نے اپنا کام نہیں کیا ۔لال شہباز قلندر کے مزار پر حملے کے ذمہ دار حکمران ہیں اجلاسوں سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے ۔جب تک موجودہ حکمران اقتدار میں رہیں گے دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔دہشت گردوں کے سہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں جب تک سہولت کار نہیں پکڑے جائیں گے دہشت گردی کا خاتمہ خواب ہو گا ۔ ملک کی سیکورٹی میں خرچ ہونے والا پیسہ پانامہ اور سوئیزر لینڈ میں پڑا ہے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں وزیروں مشیروں کے ذاتی ملازموں کا کردار ادا کر رہی ہے ۔قوم کو ان ظالموں کے خلاف اٹھنا ہو گا اپنی حالت بدلنے کیلئے انقلابی جدوجہد کرنا ہو گی۔