News-21-Mar-2017-۲

تحریک منھاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد

Published : 21th Mar, 2017

 تحریک منھاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا ۔ کنونشن میں منھاج القرآن یوتھ لیگ اورایم ایس ایم کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں باہمی مشاورت کے بعد، لیہ میں منہاج القرآن اسلامک سینٹرکو چلانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئ ۔

منہاج اسلامک سنٹر لیہ کا افتتاح یکم اپریل کو کیا جائے گا۔ پورے جنوبی پنجاب میں، اسلامک سنٹر لیہ اپنی طرز کا یہ واحد ادرہ ہو گا جو جدید طرز پر تعلیم دے گا ۔ اس ادارے کو کامیاب بنانے کے لیے شرکاء نے بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انشا اللہ کلاسز کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار کالج کے پرنسپل سید ساجد شاہ صاحب نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قمر عباس دھول، مصطفی  سعیدی منھاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر حسنین رضا ، اللہ نواز جگ، شبیر بھٹی، سید مجتبا  شاہ صاحب ، طالب سہارن، مہر مکھا، محمد علی،اسماعیل و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ کنونشن کے اختتام پر اسلامک سینٹرکی کامیابی کے لیے دعا کی گئ۔