News-21-Mar-2017-4

وزراء دہشت گردوں کے سہولت کارہوں تو کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ہے : میجر محمد اقبال چغتائی

Published : 21th Mar, 2017

ملتان () پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے رہنما میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے مگر اس سے نتائج حاصل کرنے کیلئے پورے ملک میں بلاامتیاز کاروائیاں ضروری ہیں جو کہ سیاسی اثرسے پاک ہوں۔اس وقت پنجاب اور وفاق کے حکمران ام الفساد بن چکے ہیں ،اور ام الفساد کا خاتمہ کئے بغیر رد الفساد کامیاب نہیں ہوسکتا۔حکمران جماعت کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور جب تک یہ گٹھ جوڑ موجود ہے دہشت گردی کے خاتمے کی امید رکھنا بے وقوفی ہے۔بعض وفاقی و صوبائی وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں،جب وزراء ہی سہولت کار ہونگے تو کوئی بھی آپریشن کیسے کامیاب ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں ہونیوالی دہشت گردی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی۔پوری دنیا کی نظروں کے سامنے سینکڑوں افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا مگر قانون نافذ کرنے والے اور قومی سلامتی کے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے،آج 1000 سے زائد دن گزرنے کے باوجود ماڈل ٹائون کے شہداء و زخمی انصاف سے محروم ہیں۔ہم سوال کرتے ہیں کہ بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے پاکستانی شہری ہیں تو کیاماڈل ٹائون میں گولیوں کا نشانہ بننے والے پاکستانی شہری نہیں تھے؟ ان معصوم شہریوں کیلئے انصاف کے دروازے کیوں بند ہیں؟۔ہم شہداء ماڈل ٹائون کے خون کا قصاص لینے کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے،اور قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔