Majlis-e-Khatm-us-Salat-01-04-2017

منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل ہفتہ کو منعقد ہوگی

Published : 31st Mar, 2017

لاہور(30 مارچ2017) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل یکم اپریل(ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی ۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکر حسین محی الدین خصوصی خطاب کریں گے ۔تقریب میں نامور علماء ،مشائخ عظام،قرآء ،نعت خوان شرکت کریں گے۔مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہو کر حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے ۔محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔