News - 13 Sep - 2017 - 4

عالمی طاقتوں،یو این او،او آئی سی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے : آصف عزیز

Published : Sep 13, 2017

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے ضلعی صدرآصف عزیز کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جو مذموم اور سفاک مہم برمی حکمرانوں کی سر پرستی میں چل رہی ہے اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔بڑے پیمانے پر ہونیوالے قتل عام میں معصوم بچوں کو بھی گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ،عالمی طاقتوں،یو این او،او آئی سی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر قانون اور ضابطہ انسانی قتل عام کی شدیدمذمت کرتا ہے۔ آج برم میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور انسانی حقوق کا واویلہ مچانے والے چپ سادھے بیٹھے ہیں۔روہنگیا میں جنگل کا قانون ہے اور اسے لگام دینے والا کوئی نہیں،امت مسلمہ کے حکمران مصلحتوں اور مفادات سے باہر نکل کر اس ظلم کو روکنے میں موثر کردار ادا کریں۔مسلم ممالک کی حکومتیں فوری طور پر برما کے سفیر کو بلا کر اپنا شدید احتجاج نوٹ کروائیں اور سفاکیت کو روکنے کے حوالے سے پر زور مطالبہ کریں۔روہنگیا کے شر پسندوں کو چند روز کی ڈیڈ لائن دی جائے اور نتیجہ نہ نکلنے پر مسلم ممالک برما سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں۔ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے روح فرسا واقعات پر یو این کی خاموشی دنیا میں امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔دوہرے معیار کو ختم کئے بغیر دنیا کو امن کا گہوارہ نہیں بنایا جا سکتا ۔