News - 12 Oct - 2017 - 1

ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی تحریک کے وکلا ءسے گفتگو کہتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن اوپن سیکرٹ ،قاتل حکمران تاخیری ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں ، ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی عدالت عالیہ سے استدعا ہے فیصلہ جلد سنایا جائے۔

Published : Oct 12, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کے وکلا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اوپن سیکرٹ ہے ،قاتل حکمران تاخیری ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں۔عدالت عالیہ سے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی استدعا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا فیصلہ جلد سنایا جائے، قاتل حکمرانوں کے ایماء پر ان کے وکلاء قانونی دلائل کی آڑ میں عدالت کے فیصلوں کی تضحیک کررہے ہیں۔ حکومتی وکلاء نے عدالت کو کمٹمنٹ دی تھی کہ اپیل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی اور وہ اس کا حصہ بنیں گے مگر تاخیری ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔ عدالت قاتلوں کو مزید کوئی رعایت نہ دے۔