News - 12 Oct - 2017 - 4

شہر قائد کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا ، عوام کو پانی سے محروم کر کے ٹینکر مافیا کو پانی بیچا جا رہا ہے : راو معظم علی

Published : Oct 12, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی بلدیہ ٹائون کے صدر راو معظم علی کا کہنا ہے کہ بلدیہ سمیت شہر کراچی کی 60فیصد آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔عوام کو پانی سے محروم کر کے ٹینکر مافیا کو پانی بیچا جا رہا ہے کمیشن مافیا سے حکومتیں ملی ہوئی ہیں ۔ شہریوں کیلئے کراچی میں پانی نہیں بیچنے کیلئے وافر مقدار میں پانی موجود ہے ۔ کراچی کے شہری لاوارث بنیادی حقوق سے محروم شہر کے وارثوں کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں ۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیہ سمیت شہر بھر میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔