News - 20 Oct - 2017 - 6

منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ، تنظیم نو بھی کردی گئی

Published : Oct 20, 2017

منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔تربیتی روکشاپ میں مرکزی ناظمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے بطور ٹرینر شرکت کی ۔اس ورکشاپ میں تحصیل جھنگ , تحصیل اکڑیانولہ , تحصیل شورکوٹ , تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی ۔تربیتی ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیہِ نعت بحضورِ سرورِ کائناتؐ سے کیا گیا بعد ازاں محترمہ عائشہ مبشر نے خدمت دین اور دین مصطفویؐ کے فروغ کے لیے تنظیم کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی. محترمہ افنان بابر نے تمام تحصیلات سوائے اکڑیانوالہ تمام تحصیلات کی تنظیمِ نو کی . اکڑیانوالہ تنظیم کو ان کی بہترین ورکنگ کے پیشِ نظر اگلے دو سال کی مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا . بعد ازاں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے ورکنگ کے حوالے سے تربیت کی اور نو منتخب تنظیموں کو اگلے دو ماہ کے ٹارگٹس دیے اور ان ٹارگٹس کے حصول کا طریقہ کار بھی واضح کیا .

 

Image may contain: 2 people

 

Image may contain: one or more people and crowd

 

Image may contain: 3 people, crowd

 

Image may contain: 2 people