News - 4 Nov - 2017 - 6

شریف برادران کی سیاست ختم ہوچکی،جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے:۔سردار سیف اللہ خان سدوزئی

Published :Nov 4, 2017

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے سے نااہل ہونے والے قومی مجرم کو سرکاری پروٹوکول میں عدالت لانا قانون اور انصاف کامذاق اڑانے کے مترادف ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ شرجیل میمن کی طرح نواز شریف ،حسن،حسین نواز،کیپٹن صفدر،مریم صفدر اور اسحاق ڈار کو بھی فوری گرفتار کرے ۔ برسوں سے برسراقتدار رہنے والے شریف برادران کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب یہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔