News - 14 Nov - 2017 - 4

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام طلبا ء ونگ کا اہم اجلاس ’’ ہم ہی ہیں نوید صبح انقلاب‘‘ کے عنوان سے ورکرزکنونشن منعقد کرنے کا اعلان

Published :Nov 14, 2017

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام طلباء ونگ کے عہدیداران کااہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صدرایم ایس ایم میاں آصف عزیزنے کی ۔ اس موقع پر زین العابدین،ضیاء الدین،برہان رندھاوا،محمداویس ا ور شہزاداحمدموجودتھے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایم ایس ایم پورے فیصل آباد میں’’ ہم ہی ہیں نوید صبح انقلاب‘‘کے عنوان سے ورکرزکنونشن منعقد کریگی ۔ان کنونشنز کا مقصد تعلیمی اداروں میں محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔