News - 15 Nov - 2017 - 2

عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30نومبر ء کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا

Published :Nov 15, 2017

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا اہم اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری منصور قاسم اعوان، ملک وقار، عصمت علی، انعام مصطفوی، حاجی فرخ سمیت یوتھ ونگ کے مرکزی صوبائی اور ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا، سیمینارز ،امن واک اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی تنظیمات تکمیل پاکستان کے عنوان سے تقاریب بھی منعقد کریں گی۔