News Dec 23, 2017 - 3

پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

Published :Dec 23, 2017

پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس  پاکستان عوامی تحریک کے  سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیڈ لائن،30 دسمبر کی اے پی سی اور اتحادیوں سے رابطوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سیاسی قائدین نے اے پی سی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل میں تمام جماعتوں کو مشاورتی عمل میں شریک کررہے ہیں۔ ہمارے فیصلے انفرادی نہیں اجتماعی ہونگے ،حصول انصاف کیلئے فیصلہ کن گھڑی آگئی۔