News Dec 26, 2017 - 2

آج قائد اعظم ؒ کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی ذاتی سلطنت میں بدل ڈالا ہے : سربراہ عوامی تحریک

Published :Dec 26, 2017

گذشتہ روزسربراہ عوامی تحریک نے یوتھ ونگ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم ؒ نے کمزوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان بنایا تھا لیکن آج قائد اعظم ؒ کے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی ذاتی سلطنت میں بدل ڈالا ہے ۔ بالا دست طبقہ نے مظلوموں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ ظالموں اور غاصبوں کا محاسبہ کئے بغیر بانی پاکستان کا ایجنڈہ مکمل نہیں ہو گا ۔ شریف برادران نے ملکی خزانہ لوٹا،حساب مانگنے پر عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔پڑھے لکھے پر عزم نوجوانوں پر فخر ہے۔ نوجوان انقلاب کی نوید اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے بانی پاکستان کے 141ویں یوم پیدائش اور کرسمس پر مسیحی عوام کو مبارکباد بھی دی۔