4

عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عام کل ہوگا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کرینگے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام کل مورخہ 10فروری بروز ہفتہ بوقت دن 01بجے بمقام چراہ گاوں اسلام آبادمیں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔جلسے کی صدارت لخت جگرڈاکٹرمحمد طاہرالقادری،صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین ،جبکہ خرم نوازگنڈاپور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خصوصی شرکت کریں گے ،اس بات کااعلان راجہ منیر اعجاز امیدوار حلقہ این اے 54اسلام آبا دنے اجلاس میں کیا،اجلاس میں عوامی تحریک تحریک منہاج القرآن ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹس،عوامی تحریک یوتھ ونگ،منہاج ویمن لیگ اور اہل علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد می شرکت کی،انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 54میں عوامی تحریک ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی،الیکشن سے قبل ہی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی الیکشن میں ہم عوام اسلام آباد کو سرپرائز دیں گے ،عوامی عہدہ عوام کی امانت ہوتا ہے اور عوام ہی اس کے حقدار ہیں،ہم کامیاب ہو کر عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے،اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین عوامی تحریک میں شمولت کااعلان بھی کریں گے۔