3

منہاج القران انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس کا انعقاد

منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کارپی اور گردونواح سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ڈائیریکٹر وقاراحمدقادری نے ادا کیے،مرکز منہاج القران کارپی کے  بچوں نے  انفرادی طور پر اور گروپس کی صورت میں خوبصورت انداز میںقرآن مجید کی تلاوت کی اور نعت رسول پیش کی ۔ حافظ آصف محمود صاحب نے قرآن مجید کی عظمت کے عنوان پر گفتگو کی انہوں نے بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے پیش نظر والدین کی ذمہ داری پر زوردیا کانفرنس کا اختتام خصوصی دعا بعد ازاں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا