2

منہاج یوتھ لیگ نواز شریف کے ملک دشمن بیان کے خلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریگی

لاہور پریس کلب کے سامنے آج شام پانچ بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا

نااہل کا بیان ملک کے خلاف سازش،پوری قوم کو تکلیف پہنچی ہے:منصور اعوان

مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل نواز شریف پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے:سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ

 

 

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سا لمیت کے خلاف بیان پر آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے،لاہور،کراچی،ملتان،پنڈی،اسلام آباد،پشاور،ایبٹ آباد،کوئٹہ،سکھر،اوکاڑہ،جہلم،نواب شاہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔مظاہروں میں ہزاروں افراد شرکت کر کے نااہل سے نفرت اور وطن سے محبت کا اظہار کریں گے۔لاہور میں آج شام پانچ بجے احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا،عوامی تحریک اور منہاج یوتھ لیگ کے قائدین مظاہرے میں شرکت کریں گے،لاہور میں ہونیوالے مظاہرے کی قیادت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید،اشتیاق حنیف مغل،حاجی فرخ، عبد الحنان طاہر، عمر اعوان ودیگر رہنما کریں گے، منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصوراعوان نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں وانتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل نواز شریف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،نواز شریف نے یہ غیر ذمہ دارانہ بیان اپنے یار مودی کو خوش کرنے کے لیے دیا ہے،عوامی تحریک یوتھ ونگ اور منہاج یوتھ لیگ کو اس بیان پر سخت تشویش ہے،منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان ہر سطح پر ملک سے محبت کامقدمہ لڑیں گے اور کسی غدار کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ریاست پاکستان کے خلاف زبان درازی کرے،نااہل کا بیان ملک کے خلاف سازش ہے اس سے پوری قوم کو تکلیف پہنچی ہے،انہوں نے کہا کہ چور،قاتل اور لٹیرے حکمرانوں نے بھارت نواز بیان دے کر ملک کے قومی مفاد پر حملہ کیا ہے،نواز شریف کا بیان ملکی سلامتی پر حملہ ہے یوتھ لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ نااہل نواز شریف پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خطرناک اور ملک دشمن عمل کا ارتکاب کیا ہے،نااہل شخص اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو انارکی کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔نااہل نواز شریف ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں اور مودی کی زبان بول رہے ہیں،ملک کے خلاف بیان بازی اور مقتدر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بند نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل نواز شریف پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔