2

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کا فیصلہ آنے پر پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی سیکرٹریٹ سپریم کورٹ زندہ باد،کرپشن مردہ باد اور رو نواز رو کے نعروں سے گونج اٹھا،کارکنوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے لٹکنے کی خبر بھی قوم سنے گی۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ آنے کے بعد ایک ٹویٹ آنے کے منتظر ہی رہے جس میں کہا جائے گا کہ’’ مزید نا اہلی سے اللہ نے نواز شریف کی عزت میں مزید اضافہ کر دیا ‘‘ لیکن ابھی تک وہ ٹویٹ نہیں آیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام پاکستان کی عدلیہ،پاکستان کے ادارے اب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایک پیج پر ہیں،اب کرپشن کا کوئی بیانیہ سیاست میں جگہ نہیں بنا سکے گا